چکوال(شفیق ملک)آئیسکو سرکل چکوال کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق ضروری تعمیراتی کام کے سلسلے میں 66کے وی دندہ شاہ بلاول گرڈاسٹیشن سے 30 اور31 مارچ کو ڈھرنال فیڈر پر صبح 0900تا 1600بجے 7گھنٹے کے لئے بجلی بند رہے گی ، جس سے ڈھرنال،سکا،بنجرہ،ترحدہ،گٹال کے ملحقہ علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔ صا رفین سے تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں- کام جلد مکمل ہونے کی صورت میں سپلائی وقت سے پہلے بحا ل ہوسکتی ہے-


یہ خبر بھی پڑھیں:
آئیسکو سرکل چکوال کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق سیکرٹری انرجی پاور ڈویژن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آیئسکواسلام آباد کی ہدایات کی روشنی میں S.Eچکوال سید محمد عمر فاروق شاہ آیئسکوصارفین کے مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے طارق شہید سب ڈویژن آفس ( چکوال ڈویژن) میں30 مارچ2019بروز ہفتہ دن گیارہ بجے کھلی کچہری سے خطاب کریں گے اور موقع پراحکامات جاری کریں گے۔ اس ضمن میں عوام الناس کومطلع کیا جاتا ہے کہ کھلی کچہری میں شرکت کر کے آئیسکو سے متعلق تجاویز اورمسائل پیش کر سکتے ہیں۔یاد رہے آئیسکو ایک کسٹمر فرینڈلی کمپنی ہونے کی وجہ سے اپنے صارفین سے قریبی رابطے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام سب ڈویژ نز میں کھلی کچہر یوں کا انعقادکر رہی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close