چکوال(عبدالغفورمنہاس)میونسپل کمیٹی چکوال کی انسداد تجاوزات ٹیم کا گھیراؤ کرنے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے پر چھپڑ بازار اور ہسپتال روڈ کے ٹھیہ بانوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے، کپڑے کا تاجر بھی ایف آئی آر میں نامزد، ملزمان میں شامل۔میونسپل کمیٹی چکوال کی انسداد تجاوزات ٹیم سرکاری گاڑی میں چھپڑ بازار اور ہسپتال روڈ پر پہنچی توچھپڑ بازار میں باب چکوال کے قریب ٹیسٹی حلیم کے ملک عتیق ،محمد اکرام، بابر اکرام اور دیگر نامعلوم ٹھیہ بانوں نے سرکاری گاڑی کا گھیراؤ کر لیا اور انفورسمنٹ انسپکٹر سید ذوالقرنین شاہ ،سید شجاع حیدر، انکروچمنٹ گارڈ فضل کریم اور محمد ہاشم کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اسی طرح ہسپتال روڈ پر ٹھیہ بانوں کے صدر اور کپڑے کے تاجر جاوید نے ٹھیہ بانوں کے ہمراہ ٹیم کا گھیراؤ کر کے ہراساں کیا اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں، سٹی پولیس نے دونوں واقعات کی علیحدہ علیحدہ ایف آئی آر درج کر لیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:
انسداد تجاوزات ٹیم کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے اورکارسرکار میں مداخلت کرنے والے چار ٹھیہ بان ملزمان نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کروالی۔ ملک اکرام شہزاد ،ملک عتیق الرحمن، ملک بابر اور جاوید اقبال ہسپتال روڈ نے ایڈیشنل سیشن جج چکوال کی عدالت سے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کروائی ہے ،ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو دو اپریل کو ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close