چکوال(چوہدری عمران قیصرعباس)بھیں کے رہائشی غریب شخص کو مقامی پرائیویٹ ڈاکٹر نے ٹانگ کاٹ کر معذور شہری بنا دیا،ناقص علاج کے باعث شہری مستقل طور پر معذور ہو گیا، غریب شخص حالت معذوری میں سرجن ڈاکٹرشوکت نواز آف بلکسر کے خلاف انصاف کے لئے تحصیل پریس کلب چکوال میں پہنچ گیا۔محمد صدیق ساکن بھیں نے بتایا کہ دو سال قبل میرا پاؤں موٹر سائیکل کا گرم سلینسر  لگنے کے باعث جل گیا تھا جس پر شوکت سرجری تحصیل چوک چکوال میں جب علاج کے لئے گیا تو ڈاکٹر شوکت نواز نے آٹھ گھنٹے تک آپریشن کیا اور ٹانگ کو ناکارہ بنا دیا،آخر کار ٹانگ کو ناقص علاج اور غلط آپریشن کے باعث کاٹ   دیا گیا جس سے مستقل طور پر معذور ہو گیا ہوں۔
محمد صدیق نے مزید بتایا کہ اب وہ رکشہ چلاتا ہے اور بڑی مشکل سے دو بچوں اور اہلیہ کی کفالت کر رہا ہے، عدالت میں ڈاکٹر کے خلاف کیس دائر کیا تھا لیکن چند دوستوں نے مالی امداد دلاینے کا کہہ کر کیس واپس کرایا تھا اس کے بعد ڈاکٹر شوکت نواز نے حال تک نہ پوچھا، ایک سوال کے جواب میں اس نے مزید بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر کو ایک بااثر شخصیت کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے محکمہ صحت، ہیلتھ کیئرکمیشن پنجاب، ضلعی انتظامیہ اس ڈاکٹر شوکت نواز کے خلاف کوئی کاروائی نہ کر رہے ہیں۔
 اس موقع پر محمد صدیق کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ چکوال میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیز ہیں اور بچوں کے تعلیمی اخراجات کافی زیادہ ہیں ہم لوگ پہلے ہی بہت غریب تھے اب خاوند کے معذور ہوجانے کے باعث مزید غربت کا شکار ہیں ،وزیر اعظم، چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلی پنجاب ہمیں انصاف دلائیں اور فوری قانونی کاروائی عمل میں لا کر ڈاکٹر شوکت نواز کو سزا دلائیں اور ہماری مالی مدد کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close