چکوال (چکوال پوسٹ)چکوال میں شدید گرج چمک اور طوفانی ہواوں نے موسم میں ٹھنڈک کا احساس پیدا کر دیا۔ لیکن  آسمانی بجلی گرنے کے تین مختلف واقعات میں کرسچئین کالونی کا بیس سالہ نوجوان صابر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو کے مطابق نوجوان گھر میں کام کر رہا تھا جب آسمانی بجلی کی زد میں آکر جاں کی بازی ہار گیاجبکہ نواحی علاقے ڈھلال کی پچیس سالہ خاتون نازیہ بتول آسمانی بجلی گرنے سے شدید زخمی ہوگئی،.

جبکہ تیسرا واقعہ چکوال کی تحصیل تلہ گنگ میں پیش آیا جہاں کام کرتے مزدور آسمانی بجلی کا شکار ہوئے اور ایک مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ شدید بارش کی بدولت چکوال شہر کی مصروف ترین شاہراہ بھون روڈ مکمل طور پر زیر آب  آگئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close