مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی رحمۃ الله علیہ نےاپنی کتاب میں لکھا؛
فرماتے ہیں۔
"مجھے وہاڑی کے ایک گاؤں سے بڑا محبت بھرا خط لکھا گیا  کہ مولانا صاحب ہمارے گاؤں میں آج تک سیرة النبى پر بیان نہیں ہوا۔  ہمارا بہت دل کرتا ہے، آپ ہمیں وقت عنایت فرما دیں ہم تیاری کر لیں گے۔
" میں نے محبت بھرے جزبات دیکھ کر خط لکھ دیا کہ فلاں تاریخ کو میں حاضر ہو جاؤں گا۔
دیے گئے وقت پر میں فقیر ٹرین پر سے اتر کر تانگہ پر بیٹھ کر گاؤں پہنچ گیا تو آگے میزبانوں نے مجھے ھدیہ پیش کرکے کہا مولانا صاحب آپ جا سکتے ہیں،ہم بیان نہیں کروانا چاہتے۔
وجہ پوچھی تو بتایا کہ ہمارے گاؤں میں %90 قادیانی ہیں وہ ہمیں دھمکیاں دیتے ہیںکہنہ تو تمہاری عزتیںنہ مالنہ گھربار محفوظ رہیں گے۔اگرسیرة النبى (صلی اللہ علیہ وسلم) پر بیان کروایا تو۔
مولانا ہم کمزور ہیںغریب ہیںتعداد میں بھی کم ہیںاس لیے ہم نہیں کرسکتے۔
"میں نے لفافہ واپس کر دیا اور کہا بات تمہاری ہوتی یا میری ہوتی تو واپس چلا جاتا۔بات مدینے والے آقاﷺ کی عزت کی آگئی ہے۔اب بیان ہوگا ضرور ہوگا۔
وہ گھبرا گئے کہ حضرت آپ تو چلے جائیں گے مسئلہ تو ہمارے لیے ہوگا۔
میں نے کہا،
"اس گاؤں کے آس پاس کوئی ڈنڈے والا ہے؟"
انہوں نے بتایا کہ گاؤں سے کچھ دُور نُورا ڈاکو رہتا ہے پُورا علاقہ اس سے ڈرتا ہے۔
میں نے کہا چلو مجھے لے چلو نُورے کے پاس ۔
جب ہم نورے کے ڈیرے پر پہنچے دیکھ کر نورا بولا اج خیر اے!مولوی کیویں آگئے نے ؟
میں نے کہا کہبات حضورﷺ کی عزت کی آگئی ہے تم کچھ کرو گے؟
میری بات سن کر نورا بجلی کی طرح کھڑا ہوا اور بولا،
"میں ڈاکو ضرور آں پر بےغيرت نئی آں۔"
وہ ہمیں لے کرچل نکلا مسجد میں 3 گھنٹے بیان کیا میں نے۔ اور نورا ڈٹ کر کھڑا رہا ۔
آخر میں نورے نے یہ کہا کہ اگر کسی نےمسلمانوں کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو نورے سے بچ نہیں سکے گا۔
میں واپس آگیا
کچھ ماہ بعد میرے گھر پر ایک آدمی آیاسر پر عمامہچہرے پرداڑھیزبان پر درود پاک کا ورد ۔۔۔!
میں نے پوچھا
"کون ہو..؟ ".
وہ رو کر بولا،
"مولانا …
میں نورا ڈاکو آں۔
جب اس دن میں واپس گھر کو لوٹا جا کر سو گیا.
آنکھ لگی ہی تھی
پیارے مصطفٰی کریمﷺ میری خواب میں تشریف لائے۔
میرا ماتھا چوما اور فرمایا
"آج تو نے میری عزت پر پہرا دیا ہے، میں اور میرا اللہﷻ تم پر خوش ہوگئے ہیں۔
اللہﷻ نے تیرے پچھلے سب گناہ معاف فرما دیئے ہیں."
مولانا صاحب اس کے بعد میری آنکھ کھلی تو سب کچھ بدل چکا تھا اب تو ہر وقت آنکھوں سے آنسو ہی خشک نہیں ہوتے مولانا صاحب میں آپ کاشکریہ ادا کرنے آیا ہوں آپ کی وجہ سے تو میری زندگی ہی بدل گئی میری آخرت سنور گئی ہے۔

اے میرے پیارے اللہ جو شخص بھی اس کو شیئر کرے اس کو حضور ﷺ کی خواب میں زیارت نصیب فرما .......۔ آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close