چکوال (شفیق ملک)قصبہ تترال تھانہ صدر کا نوجوان گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا، حاجی ممتاز ساکن تترال نے درخواست دی کہ بھون روڈ کا رہائشی ہوں میرا بیٹا محمد جواد موٹر سائیکل پر دوکان سے چیزیں لے کر واپس آ رہا تھا جسے چکوال سے آنے والی مرسیڈ ز کار نمبر ایل ای ڈی -7700جس کو ڈرائیور ملزم حاجی ظفر اقبال چلا رہا تھا نے ٹکر مار میرا بیٹا جاں بحق ہو گیا، جس پر سب انسپکٹر جانزیب خان نے مقدمہ درج کر لیا۔
  جبکہ ڈھڈیال کے علاقے میں جوئے کی بازی الٹ دی گئی۔فیصل ندیم نے استغاثہ دیا کہ مخبر خاقص کی اطلاع پر پادشہان قبرستان ریڈ کیا جہاں پر ملزمان کامران بابر شہزاد طارق محمود زمرد خان سکنہ پادشہاں بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف تھے جن سے رقم مبلغ 3400روپے موبائل 2عدد، 52عدد تاش کارڈ قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔



یہ خبر بھی پڑھیں ؛
موٹر وپے پر تیز رفتار گاڑی نے پیچھے سے آگے جانے والی گاڑی کو ٹکر مار دی، شاہد اقبال موٹر وے پولیس نے استغاثہ دیا کہ وہ گشت کر رہے تھے کہ ایک کار نمبری LE-842جس کو ملزم ڈرائیور خاور مختار نہایت غفلت لا پرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اوراوور ٹیک کرتے ہوئے اور اپنے آگے جانے والی کار نمبری FDR-959کو پیچھے سے ٹکر ماری،جس پر اے ایس آئی آصف محمود نے مقدمہ درج کر لیا ۔
 تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں قینچی مار کر رکشہ ڈرائیور کا پیٹ پھاڑ دیا،اغلام عباس ولد وسری طرف مظہر حسین ساکن دھروگی نے درخواست دی کہ اس نے دھروگی چوک رکشہ کھڑا کیا ملزم ناصر محمود کا رکشہ پہلے سے کھڑا تھا دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تو ناصر محمود حجام کی دوکان سے قینچی اٹھا کر لایا جو اس کو پیٹ میں ماری حسب آمدنتیجہ ڈاکٹر ی اے ایس آئی منیر احمد نے مقدمہ درج کر لیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close