چکوال(شفیق ملک سے)اس وقت ملک میں جو حالات ہیں اس کا سبب پچیس جولائی کے الیکشن کا چوری ہونا ہے جن ملکوں میں عوام کا مینڈیٹ چوری کر لیا جائے اور ووٹ کی عزت نہ کی جائے وہ ملک اور و قوم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا،یہ کہتے ہیں ہم نے احتساب کرنا ہے میں کہتا ہوں سب سے پہلے میرا احتساب کرو ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ایم ایل این کے ورکرز کنونشن سے دوران خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جمہوریت کی آڑ میں بدترین آمریت قائم کی جارہی ہے، انتقامی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ملک کا پورا جمہوری نظام خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔ ورکرز کنونشن میں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب، سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی شرکت کی۔ جبکہ ورکرز کنونشن چوہدری سلطان حیدر، ملک شہریار اعوان، مہوش سلطانہ، میجر طاہراقبال، ملک تنویر اسلم سیتھی، چیئرمین دفاعی پیداوار سینٹ کمیٹی جنرل(ر) عبدالقیوم نے بھی خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن میں میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈیڑھ ہزار سے زائد پرجوش کارکنوں نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر قدم بڑھاؤ شریف برادران ہم تمہارے ساتھ ہیں کہ فلک شگاف نعرے لگائے۔ احسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہنگائی کے سونامی میں پورے ملک کے عوام کو ڈبو دیا گیا ہے اور عوام اب خود سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت تمام میدانوں میں قطعی طو رپر ناکام ہوچکی ہے اور انتقام کے نشے میں اپوزیشن کو دبانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک عوام جاگ رہے ہیں اور عوامی ریلا سلیکٹڈ وزیر اعظم کو بہا کر لے جائے گا۔ قبل ازیں میجر اقبال کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کیلیے کل تحریک عدم اعتماد جمع کروانی ہے اسکے بعد دو ہفتے کے اندر اندر ووٹنگ ہو جائے گی اگلے امیدوار کا فیصلہ رہبر کمیٹی کی میٹنگ میں کیا جائے گا.اکثریت مسلم لیگ ن کی ہے لیکن حتمی چئیرمین سینیٹ کے امیدوار کا فیصلہ اسی میٹنگ میں ہو گا۔آپ جتنا ظلم کرو گے ہم سہہ لیں گے۔خان صاحب مشورہ دیرہا ہوں سیاست کریں سلطان راہی نہ بنیں،مسلم لیگ کے ورکرز برگرز کھانے والے ورکرز نہیں سیلیکٹڈ کے دن گنے جا چکے ہیں.شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ منڈی بہاولدین کا جلسہ تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ایک تاریخی جلسہ تھا اور عوام نے ثابت کیا کہ وہ مسلم لیگ ن کی پشت پر کھڑے ہیں.یہ جلسہ عوام کی رائے کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگ مہنگائی بیروزگاری سے تنگ ہیں اور حکومت سے نجات چاہتے ہیں..اس موقع پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی عوامی قوت میں کسی قسم کی کمی نہیں بلکہ مزید اضافہ ہوا ہے.عمران خان نے ملک کو جس معاشی بدحالی کے راستے ہر ڈال دیا ہے ہمیں پاکستان کو بچانا ہے.مسلم لیگ ن آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ہم دیگر اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مل کر پاکستان کو تباہی سے بچائیں گے.ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ہم نے ملک بھر میں تنظیمی کنونشن کا اعلان کیا تھا جسکا آغاز اٹک اور چکوال سے کیا ہے اور انشااللہ پورے ملک میں کنونشن کریں گے.اس وقت کوئی ایسا رکن اسمبلی جو اپنے سیاسی مستقبل سے دلچسپی رکھتا ہے وہ لوٹا بننے کا رسک نہیں لے سکتا.ہمارے پاس نظریاتی لوگ بچے ہیں جو پکے پیروں کے ساتھ کھڑے ہیں.اور جو کوئی پارٹی چھوڑے گا وہ مسلم لیگ ن نہیں بلکہ اپنا نقصان کریگا.ہارس ٹریڈنگ جسکو ہم دفن کر چکے تھے.میثاق جمہوریت کے تحت دونوں جماعتیں اس بات پر متفق تھیں کہ ملک میں ہمیشہ کیلیے ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرنا ہے آج تحریک انصاف اس ہارس ٹریڈنگ کو زندہ کر رہی ہے.لیکن اس ہارس ٹریڈنگ کے باوجود بھی انکو بندے نہیں مل رہے.دو چار جو لوگ گیے وہ بھی واپس آکر وضاحتیں دے رہے ہیں جو جائے گا وہ اپنا نقصان کریگا جماعت کا نہیں.

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close