چکوال (نامہ نگار) ٍچکوال کے علاقے چینجی کے مقام پر تلہ گنگ سے سرگودھا جانیوالاتیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گر ا،اس حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت اس کا ہیلپر موقع پر جاں بحق ہو گئے،جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا،ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر طویل آپریشن کے بعد نعشوں اور زخمی کو گہری کھائی سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارتر تلہ گنگ منتقل کر دیا۔

جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا دوسرے واقعہ میں ڈھیر مونڈ تلہ گنگ میں فضائیہ کے ڈرون طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور طیارے کا ملبہ اپنی تحویل میں لے لیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close