چکوال(شفیق ملک سے) چکوال کے علاقے مہرو پیلو میں دوسری شادی کرنے والے شخص کو عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا دے دی، ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق مرید کی رہائشی شادی شدہ خاتون بلقیس فاطمہ نے علاقہ مجسٹریٹ تھانہ صدر چکوال کی عدالت میں استغاثہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میری شادی مہر وپیلو کے رہائشی فضل حسین سے طے پائی تھی اب میرے علم میں آیا ہے کہ میرے خاوند فضل حسین نے یونین کونسل سے اور میرے سے دوسری شادی کا اجازت نامہ حاصل کیے بغیر تلہ گنگ میں کنیز زہرہ سے دوسری شادی کر لی ہے جس کا ثبوت نکاح نامہ ہے جو عدالت میں پیش کر رہی ہوں، علاقہ مجسٹریٹ و سول جج سیف اللہ تارڑ نے اس اہم مقدمہ کی سماعت کی، مدعیہ کی جانب سے پیروی معروف قانون دان چوہدری خان فراز ایڈووکیٹ نے کی، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم فضل حسین ساکن مہر وپیلو کو پندرہ دن قید اور 30ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس پر ملزم فضل حسین کو دوسری شادی رچانے پر پولیس نے گرفتار کرکے سب جیل چکوال منتقل کردیا۔



یہ خبر بھی پڑھیں؛
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال عادل میمن نے پولیس لائن چکوال میں تقرری کے منتظر انسپکٹر چوہدری تصور حسین بڈھیال کو تھانہ چوآسیدن شاہ ضلع چکوال کا ایس ایچ او تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جنھوں نے ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ کا چارج سنبھال کر کام شرو ع کردیا ہے، قبل ازیں ملک عابد حسین سب انسپکٹر ایس ایچ او تھے۔ ضلع چکوال کے بارہ میں سے پانچ تھانوں میں اس وقت انسپکٹرز اور باقی سات تھانوں میں سب انسپکٹرز ایس ایچ اوز تعینات ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفس چکوال کے مطابق تمام تھانوں میں ایس ایچ او ز کا تقرر اور تبادلے میرٹ پر کیے جا رہے ہیں۔اور تمام تھانوں کے ایس ایچ او ز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ تھانوں میں آنے والے سائلین اور درخواست گزاروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور درخواستوں پرفوری قانونی وضروری کارروائی عمل میں لائیں۔یاد رہے کہ اس وقت ماڈل تھانہ سٹی چکوال میں انسپکٹر سید مسرت حسین شاہ، تھانہ کلرکہار میں انسپکٹر زراعت بلوچ، تھانہ سٹی تلہ گنگ میں انسپکٹر محمد اکرم، تھانہ چوآ میں انسپکٹر چوہدری تصور حسین اور تھانہ نیلہ میں انسپکٹر امجد مجید بھٹی تعینات ہیں، تھانہ لاوہ میں طارق محمود سب انسپکٹر، تھانہ ٹمن میں راجہ محمد عجائب سب انسپکٹر، تھانہ ڈھڈیال میں اختر زمان سب انسپکٹر، تھانہ صدر چکوال میں خاور سعید سب انسپکٹر،تھانہ ڈوہمن میں سب انسپکٹربطور ایس ایچ اوز تعینات ہیں 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close