سیالکوٹ(سعدیہ شاہ)تھانہ صدر کے علاقہ ساکن برج میں بااثر قبضہ مافیا کا ظلم ۔خاتون اور بچوں پر تشدد کر کے گھر کا قیمتی سامان باہر پھینک دیا۔تھانہ صدر کے ایس ایچ او طارق محمود کی فوری کاروائی قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کر کے دوملزمان گرفتار کر لیے۔سرغنہ خالد فرار ھوگیا۔ساکن برج کی رھائشی ,(ر)تین بچوں کے ساتھ ڈیڑھ سال سے خاوند سے علیحدہ رہ رھی تھی ۔خاوند کی ایماء پر خالد وغیرہ نے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور سامان گھر کے باہر پھنک دیا۔
ایس ایچ او طارق محمود ڈھڈی علاقہ کی عوام کے لیے مسیحا ھیں جو مظلوم کی بےلوث مدد کرتے ہیں ،آج اگر پولیس میری مدد نہ کرتی تو قبضہ مافیا زبردستی مکان پر قبضہ کر لیتے اور میں بچوں کے ساتھ دربدر کی ٹھوکریں کھاتی ۔متاثرہ خاتون

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close