ٹھٹہ پیرا (نذرحسین چوہدری)عید کی چھٹیوں میں سکول بند ہوا تو زمیندار نے اپنے مویشی سکول میں باندھ دئیے، آج جب سکول کھلا تو ٹیچر محمد ریاض نے سکول خالی کرنے کا کہا جس پر زمیندار نے جھگڑا کیا اور اپنے پالے ہوئے بدمعاشوں کے ساتھ مل کر سکول ٹیچر پر تشدد کیا. واقعہ گورنمنٹ پرائمری ماڈل سکول ٹھٹہ پیرا، کالیکی منڈی، ضلع حافظ آباد میں پیش آیا. 
ٹیچرمحمد ریاض نے پولیس کو درخواست دی تو پولیس نے کہا پہلے میڈیکل کرواؤ، میڈیکل کے لیے آر ایچ سی کالیکی سے ایکسرے کیے گئے تو ڈاکٹروں نے کہا کہ صرف سر پھٹا ہے کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی اور جب تک کوئی ہڈی نہ ٹوٹے تب تک میڈیکل رپورٹ نہیں دی جا سکتی. سٹوڈنٹس اور اساتذہ نے ہسپتال میں احتجاج کیا اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close