،چکوال (راجہ عبدالغفار سے)رتہ موڑ کے قریب نان اسٹاپ اور کار میں تصادم ایک جاں بحق5شدید زخمی
کلرکہار اور بھون کے درمیان رتہ موڑ کے قریب راولپنڈی سے سرگودھا جانے والا نان اسٹاپ اعوان کوچ اور کار آمنے سامنے ٹکرا گئیں.ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال ملک اختر زمان حادثے میں موقع پرجاں بحق۔دیگر زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کار ایکس ایل آئی میں سوار ملک اختر زمان ولد محمد زمان (جن کا تعلق محمکہ پولیس سے ہے اور ڈھڈیال تھانہ بطور ایس ایچ او ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے) موقع پر جانبحق ہو گئے، اس کے علاوہ کار میں ان کی فیملی کے مزید 5 افراد سوار تھے زخمیوں میں 9سالہ سحر بانو دختر اختر زمان، 13 سالہ حسین ملک ولد اختر زمان، 07 سالہ ارسلان ملک ولد اختر زمان، 34 سالہ ثمینہ کوثر زوجہ اختر زمان اور 5 سالہ خرم ولد ندیم ملک شامل ہیں کار سرکلاں سے براستہ کلرکہار ڈھڈیال جا رہی تھی جبکہ بس سرگودھا  جا رہی تھی۔

  ڈیڈ باڈی اور 5 زخمی افراد کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیازخمی  کو طبی امداددینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close