شیخوپورہ : شیخوپورہ میں شہ رگ کاٹ کر قتل کیے جانے والے یونس مسیح کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے گاو¿ں داو¿ کی ملیاں کے کھیتوں سے تین دن پہلے یونس مسیح نامی شخص کی شہ رگ کٹی لاش برآمد ہوئی تھی جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی جارج مسیح کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل میں یونس مسیح کی بیوی اور اس کا آشنا ملوث پائے گئے ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق یونس مسیح کو اس کی بیوی نجمہ کے ایماءپر اس کے مبینہ آشنا عرفان نے قتل کیا جس پر نجمہ اور عرفان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 
-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close