![]()
بھارتی ریٹائر فوجیوں کا بپن راوت کے نام کھلا خط
اربوں ڈالرز بجٹ کھا کر بھی چین کے ہاتھوں ذلت آمیز رسوائی، اور انڈیا کی ناک کٹوا دی، ہندوستانی آرمی چیف کے نام سابق اور کچھ حاضر سروس فوجیوں کا کھلا خط
بھارتی فوج میں اس وقت سخت مایوسی اور بددلی کا ماحول ہے اور اسی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے حاضر اور ریٹائرڈ فوجیوں کی طرف سے آرمی چیف کے نام ایک کھلا خط لکھا گیا ہے جس نے بھارتی فوج کی رہی سہی کسر بھی نکال دی۔
اس خط میں کہا گیا ہےکہ ہم مسلح افواج کےحاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکاروں اس بات سے بھی اتفاق کرتے ہیں کہ گلوان اور لداخ کے محاذ پر آپ نے کوئی حکمت عملی اپنائی ہوگی ۔ لیکن یہ تو بتایا جائے کہ پھر ہمیں لداخ اور گیلوان کے محاذ پر اس قدر بری شکست کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟
ہمارے چند سوالوں کے جوابات چائیں کہ؛
اگر چین کی طرف سے مداخلت نہیں کی گئی تو پھر کمانڈنگ آفیسر سمیت بہت سا جانی نقصان کیسے ہوگیا ؟
نہ صرف ہمارے فوجیوں کو وحشیانہ طور پر ہلاک کیا گیا ، بلکہ ان کی لاشیں مسخ کردی گئیں۔ کیوں؟
کیا وہ اپنے طور پر دشمن کے علاقے میں داخل ہوئے (جیسا کہ چین نے دعوی کیا ہے) اور دفاع میں حملہ ہوا؟
ہم وہاں لداخ ڈیزاسٹر میں روزانہ ایک نیا ڈراما کیوں دیکھ رہے ہیں؟
کیا ہمارے فوجی اپنے ہی بچھائے ہوئے کسی جال میں پھنس گئے ہیں؟
جناب آرمی چیف صاحب جس طرح چینی فوجیوں نے ہمارے فوجیوں کی درگت بنائی اور وحشیانہ طریقے سے ان کا قتل کیا یہ آپ ہی ہیں جو ہم سے زیادہ سخت ہیں اور اتنا بڑا نقصان برداشت کر گئے ہیں ہم سے یہ برداشت نہیں ہو رہا ۔ ہم پریشان تو اس لیے ہیں کہ کیا ہیں آپ کی پالیسیاں کہ دشمن نے ہمارے گھرمیں گھس کر ہمیں مارا ہے اور ہم الٹا صفائیاں پیش کر رہے ہیں ۔
جناب آرمی چیف صاحب بتائیں کہ ہماری نیوی ، ہماری فضائیہ اورہماری بری افواج کا رعب اور دبدبہ دکھلاوے کا ہے کیونکہ ہم کہتے ہیں کہ ہمارے پاس دنیا کی بڑی فضائیہ ، بحریہ اور بری افواج ہیں لیکن وہ اسوقت کدھر ہیں؟
لداخ کی تباہی نے یہ واضح کر دیا کہ ہمارا کوئی میکنزم نہیں ، اور ہندوستانی قوم کا پیسہ کھانے کا ایک بہانہ بنا رکھا ہے۔
کیا یہ عجیب بات نہیں ہے کہ ہندوستان کی حفاظت کرنے والے فوجی چینی فوج سے بچتے ہوئے پناہ کی تلاش میں ہیں؟
جناب آرمی چیف صاحب بتایا جائے کہ ایک بار برائے مہربانی اپنے دل پر ہاتھ رکھیں اور غور کریں- کیا آپ نے جو ذمہ داریوں اور مراعات آپ نے دی ہیں ان کے ساتھ انصاف کیا؟
کیا آپ اپنے فوجیوں کی مدد کے لیے پہنچے ؟
کیا آپ نے لداخ میں ہمارے فوجیوں کو ہلاک نہیں کروایا؟ کیا ان کی لاشوں کی حرمتی نہیں کی گئی؟
ہمیں یقین ہے کہ یہ باتیں آپکو بھی بہت دکھ دیتی ہوں گی اور یہ بھی یقین ہے کہ آپ ان سوالات کے جوابات بہتر دے سکتے ہیں؟
ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ چین کی طرف سے ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ جوسلوک کیا گیا آپ کو یہ برداشت نہیں لیکن یہ کیا ہےکہ دشمن نے ہمیں ہمارے گھر میں گھس کر مارا ہے اور ہم پھر بھی یہ ماننے کے لیے تیار نہیں۔
ہمیں یہ بتایا جائے کہ کیا ہمارے فوجیوں کو اسی طرح مروایا جائے گا یہ پھر ہماری فوج کو پھر سے حوصلہ دے کر دشمن سے بدلہ لینے کے لیے تیار کیا جائے گا اب یہ آپ پر منحصر ہے۔
آگے بڑھیئے ہم تمہارے ساتھ ہیں ہند کو پھر ہی تحفظ مل سکتا ہے جب پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی امید ہے کہ اب ایسا نہیں ہوگا۔
بشکریہ: زید اے بخاری |
|---|
-------------------------------------------------


ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know