![]()
تھانہ ڈیفنس بی لاہور میں میاں محمد علی معین نامی کاروباری شخصیت نے27 مئی کو عائشہ ثنا کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اداکارہ نے ان سے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے۔
میاں محمدعلی معین کا کہنا تھا کہ ادھار رقم لے کرعائشہ ثناء نے جو چیک دیا وہ کیش نہیں ہوا جس پر مقامی عدالت نے بوگس چیک کے معاملے پر اداکارہ و میزبان عائشہ ثنا کے وارنٹ گرفتاری جای کردیئے۔
پولیس کے مطابق اداکارہ شامل تفتیش نہیں ہوئیں جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل بھی ہمارے ہی پلیٹ فارم پر اس خبر کو رپورٹ کیا گیا تھا کہ عائشہ ثنا کئی لوگوں سے کروڑوں روپے لیکر غائب ہو گئی ہیں۔
بزنس مین علی معین کے مطابق اداکارہ عائشہ ثنا ان کی فیملی فرینڈ ہیں اور انہوں نے اپنی نجی ضرورت کے تحت 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے۔
|
|---|
-------------------------------------------------


ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know