چینی میڈیا کے مطابق مشرقی چین میں ایم فیبیس اے جی 600 نامی طیارے نے 31 منٹ میں آزمائشی پرواز مکمل کی۔ طیارے میں میری ٹائم سرچ اور ریسکیو آپریشن کے دوران 50 افراد سفر کرسکیں گے، جبکہ یہ طیارہ اپنے ساتھ 12 میٹرک ٹن پانی لے جا سکے گا جو آگ بجھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔


یہ ایئرکرافٹ چین نے خودمختار طور پر تیار کیا ہے جسے ہنگامی حالات اور قدرتی آفات کے دوران لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مدد ملے گی۔ طیارہ 53.5 ٹن وزن کے ساتھ ٹیک آف کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک بار میں 2800 میل تک سفر کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چین کے شہر شنگھائی میں چھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ’مگلیو ٹرین‘ کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔ اگر یہ ٹرین پاکستان میں چلے تو کراچی سے لاہور کا فاصلہ دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close