چکوال(راجہ عبدالغفار سے) پیٹرول کی مقدار میں کمی کرنے پر بھٹی برادر اٹک پیٹرول پمپ جہلم روڈ چکوال کو رنگے ہاتھوں اسسٹنٹ کمشنر مظفرمختار چکوال نے پکڑ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اٹک پیٹرول پمپ بھٹی برادرز جہلم روڈ چکوال پر پٹرول کی مقدار میں کمی کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرمختار نے اچانک چھاپہ مار کر مقدار چیک کی تو اس میں واضح کمی پائی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سرزنش کی۔
موقع پر 10000 روپے جرمانہ عائد کر دیا اور انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے وارننگ دی اور پیمانہ درست کرنے کے احکامات جاری کیے اسی دوران پیمانے کی کمی کو دیکھتے ہوئے پمپ انتظامیہ منت سماجت پر اتر آئی مگر اسسٹنٹ کمشنر نے خاطر میں نہ لاتے ہوئے عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر جرمانہ عائد کر کےعوامی شکایات کا ازالہ کیا۔
جہلم روڈ کے ٹرانسپورٹروں اور عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرمختار کے اس اقدام کو سراہا اور زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ناپ تول میں کمی کرنے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.