Latest News


ڈھڈیال (ابرارحسین بھٹی) یونین کونسل سرال کے قصبہ جیٹھل کو سوئی گیس کی فراہمی کی تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جیٹھل کے ساتھ ملحقہ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سردار نجف حمید لطیفال اور سابق ناظم یونین کونسل منگوال چوہدری نذر عباس تھے۔


سردار خضر حیات لطیفال,  چوہدری سلیم لطیفال,  چوہدری عامر لطیفال اور دیگر معززین لطیفال کے علاوہ علاقہ بھر سے بڑی تعداد میں معززین علاقہ اور عوامی حلقوں نے تقریب میں شرکت کی۔


 سردار نجف حمید لطیفال  , چوہدری نذر عباس لطیفال, چوہدری نثار عباس سرال,  ڈاکٹر عدنان سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سرال,  نمبردار امیر حسین سرال, چوہدری طارق جیٹھل اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر سردار نجف حمید لطیفال نے بتایا کہ پورے علاقہ کو سوئی گیس کی فراہمی کے علاوہ چار بڑے پلوں کی تعمیر بھی زیر غور ہے  لیکن اب جیٹھل کو سوئی گیس کی فراہمی کے علاو جیٹھل کے دو عدد پل بھی بنائے جائیں گے اس طرح جلد سے جلد بنائے جانے پلوں کی تعداد چھ ہو جائے گی۔

 چوہدری نذر عباس لطیفال نے انتہائی پر مغز اور بہترین خطاب کیا اور خوب داد وصول کی,  تقریب کے آخر میں اہلیان جیٹھل کی طرف سے جنرل فیض حمید,   سردار نجف حمید لطیفال,  چوہدری نذر عباس لطیفال اور دیگر کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ تمام شرکاء کے لیے بھرپور ضیافت کا بھی اہتمام تھا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top
close