یک طرفہ عشق، شادی شدہ خاتون سے یکطرفہ محبت کرنے والے عاشق جب خاتون سے ملنے گیا تو ایسا کام ہو گیا کہ ملک میں کہرام مچ گیا۔ بہار کے مدھوبنی ضلع میں مبینہ معاشقہ میں دوہرے قتل کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ مدھونی ضلع کے مدھے پورہ تھانہ حلقہ میں پیش آیا ۔ اتوار کی دوپہر کو مدھے پورہ تھانہ کے بھیٹھ بھگوان پور گاوں میں اس وقت کہرام مچ گیا جب 28 سالہ شادی شدہ خاتون پر چاقو سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا گیا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق خاتون اپنے بچوں کو کھانا کھلارہی تھی تبھی ارون کمار چوپال نام کے ایک 30 سالہ شخص نے خاتون پر چاقو سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا ۔ اس سنسنی خیز واقعہ کے بعد مشتعل اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے نوجوان کی جم کر پٹائی کرنے کے بعد اس کو بے ہوشی کی حالت میں کملا بلان ندی میں پھینک دیا ۔ پولیس کے جائے واقعہ پر پہنچنے کے بعد ندی سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ندی میں دم گھٹنے سے نوجوان کی موت ہوگئی ۔ ڈی ایس پی آشیش آنند کے مطابق فی الحال پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے اور معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know