Latest News


واشنگٹن : میساچیوسیٹس امریکی سائنسدان ایسی انسولین تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کی صرف ایک خوراک انسان کے خون میں شوگر کی مقدار کو برقرار رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ذیابطیس کو اس کی اقسام کے حوالے سے ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو میں تقسیم کیا جاتا ہے، ٹائپ ون کا شکارافراد کے خون میں خود بخود شکر کی مقدار بڑھتی جاتی ہے جب کہ ٹائپ ٹو کا شکار افراد خون میں شکر کی مقدار کو اپنی خوراک کے ذریعے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ ٹائپ ون میں مبتلا افراد اپنے خون میں شوگر کی مقدار کو حدمیں رکھنے کے لئے دن میں کئی مرتبہ انسولین کے انجیکشن لگانے پرمجبورہوتے ہیں۔

 امریکا کی میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین ایسی انسولین تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کی صرف ایک خوراک انسان کے خون میں شوگر کی مقدار کو برقرار رکھتی ہے اور مریض دن میں کئی مرتبہ انسولین کے انجیکشن لگانے سے بچ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ انسولین کی تجارتی بنیادوں پر تیاری میں ابھی کچھ وقت لگے گا تاہم امید ہے کہ یہ انسولین جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top
close