چکوال(راجہ عبدالغفار سے)جہلم روڈ پر علی مسجد چوک میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم،نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق جہلم روڈ علی مسجد چوک میں دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جن میں ایک موٹر سائیکل بغیر نمبر تھا جبکہ دوسرا سی ایچ کے 6632 نمبری تھا۔

 عینی شاہدین کے مطابق دونوں سواروں نے ریس لگا رکھی تھی کہ موٹر سائیکل آپس میں الجھ گئے عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز جہلم روڈ پر موٹر سائیکلوں کی ریس لگائی جاتی ہے جس سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

عوامی حلقوں نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم روڈ پر علی مسجد چوک میں پولیس ناکہ لگایا جائے تاکہ ان ریس لگانے اور بغیر نمبر موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close