کلرکہار( عرفان ملک)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما فلک شیر اعوان نے تمام لیگی ورکرز عوام اور بالخصوص این اے 120کے عوام کو مسلم لیگ ن کو شاندار فتح دلانے پر مبارک باد پیش کی ہے.انہوں نے تحصیل پریس کلب کلرکہار کی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 120کے الیکشن کو صرف ایک ضمنی الیکشن سمجھنا غلطی ہے اس الیکشن میں اصل مقابلہ اسٹیبلشمنٹ کے مہروں اور مسلم لیگ ن کے درمیان تھا جس میں عوام نے اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ قوتوں کے تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود اپنا ووٹ میاں نواز شریف کو دیا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں.انکا کہنا تھا کہ این اے 120کے لیگی ورکرز کو جس طرح اٹھایا گیا اور غائب کیا گیا.لیگی پرچیاں لے کر جانے والے ووٹروں کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں اور پانچ بجے کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر موجود ووٹرز کو ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیا گیا یہ منفی ہتھکنڈوں کی چند مثالیں ہیں حقیقت میں اسٹیبلشمنٹ جو کھیل کھیلنا چاہتی تھی اسے لیگی ورکروں نے ناکام بنایا.ٹرن اور 30سے 32فیصد رہا اگر ٹرن اور زیادہ ہوتا تو لیڈ بھی زیادہ ہوتی اس لئے ہم سمجھتے ہیں تمام تر قوتوں کی مخالفت کے باوجود مسلم لیگ ن کا الیکشن جیتنا جمہوریت کی فتح اور ان قوتوں کی ناکامی کا پیغام ہے جو میاں نواز شریف کو سیاست سے باہر دھکیلنا چاہتی ہیں.عوام نے آج ثابت کیا کہ نواز شریف مائنس نہیں ہو سکتا اسکو مائینس کرنے والے مائینس ہونگے اور 2018کے انتخابات میں بھی عوام یہ ہی رزلٹ ریں گے.۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اب ان قوتوں کو ہار مان لینی چاہئے جو نواز شریف کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں.عوامی عدالت کا فیصلہ انہیں مان کر پاکستان کو جمہور کی مرضی کے مطابق چلنے دینا چاہئے اسی میں پاکستان کی بھی بقا ہے اور ان قوتوں کی بھی بقا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close