چکوال(عبدالغفورمنہاس)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چکوال میں کوئی باغی گروپ نہیں جن کارکنان کو تحفظات تھے وہ ضلعی قیادت نے دور کر کے ختم کر کے دئیے ہیں، ناراض کارکنان کو پارٹی میں ان کا مقام دیا گیا ہے ضلعی صدر سردار اظہر عباس پارٹی کو منظم کرنے اور کارکنان کو ان کامقام دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی وائی او پنجاب کے سابق نائب صدر اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے جانثار سپاہی ملک ناصر عباس حطار نے اجلاس سے خطاب کے دوران کیاملک ناصر حطار کا کہنا تھا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع چکوال کے لیے سردار اظہر عباس کو صدر نامزد کیا تمام کارکنان اپنے قائد کے فیصلے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سردار اظہر عباس نے ضلع چکوال میں چند دنوں میں پارٹی کو مضبوط کیا اور ہر کارکن سے رابطے کیے۔ چکوال کی بھرپور کامیاب ریلی اور فتح جنگ جلسہ میں شرکت کے لیے تین سو سے زائد گاڑیوں کے قافلے اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ ملک ناصر حطار نے کہا کہ ضلعی صدر سردار اظہر عباس نے مختصر مدت میں پارٹی کو منظم اور مضبوط کرنے کے لیے جو کام کیا اس کی مثال سابقہ دس سالوں میں بھی نہیں ملتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:
چکوال:جماعت اسلامی ضلع چکوال کے رہنما اور بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت امیر خان مجاہد کے بھائی محمد اعجاز کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔مرحوم محمد اعجاز ،حاجی گل انار مرحوم(گل انار ہوٹل والے) اور نذیر جناح مرحوم کے بھی بھائی تھے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close