تلہ گنگ(عبدالغفورمنہاس)معروف صحافی یونس اعوان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تحصیل پریس کلب تلہ گنگ کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس 22اکتوبر کو تلہ گنگ پریس کلب میں منعقد ہوگا۔تعزیتی ریفرنس میں ساڑھے نو بجے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، دس بجے تلاوت اور نعت شریف جبکہ بعد ازاں تلہ گنگ پریس کلب کے عہدیداران اور دیگر صحافتی تنظیموں کے سربراہان یونس اعوان مرحوم کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔صدر الیکٹرانک میڈیا و تلہ گنگ پریس کلب چوہدری غلام ربانی نے میاں محمد ملک، قاضی عبدالقادر، نذر حسین چوہدری،سید ارشاد حسین کاظمی، عبدالعزیز ملک اور ڈاکٹر محبوب جراح پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے جو تمام انتظامات کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:
چکوال:معروف روحانی شخصیت آستانہ عالیہ حضرت سخی سلطان باہو ڈاکٹر امتیاز الحسن قادری خالق حقیقی سے جا ملے۔ان کی نماز جنازہ برمنگھم میں ادا کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم پیر فیاض الحسن قادری اور پیر نیاز الحسن قادری کے بھائی تھے ،چیئرمین فرینڈز آف چکوال چوہدری اظہر چکرال مسلم لیگ ن مڈ لینڈ کے صدر چوہدری عارف اقبال اور جنرل سیکرٹری ملک فتح اور ممبر آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی راجہ جاوید اقبال نے ڈاکٹر امتیاز الحسن قادری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close