چکوال(عبدالغفورمنہاس)ڈپٹی کمشنر چکوال عمر جہانگیر نے ریونیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ نومبر تک لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے دوران ہونیوالی غلطیوں کو درست کریں جبکہ غلطیوں کے حامل تمام موضعات کو درست کر کے کمپیوٹرائزیشن کرنے کا عمل مکمل کرے۔ایسے موضعات جن کی کمپیوٹرائزیشن کا کام غلطیوں کی وجہ سے رکا ہوا ہے وہ فوری طور پر درست کر کے آن لائن کیا جائے۔ وہ اس سلسلہ میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے اے ڈی ایل آر صاحبان نے شرکت کی۔ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے انچارج یاسر محمود نے اجلاس کو کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا کام 93فیصد مکمل ہو چکا ہے ضلع چکوال کے 455موضعات میں سے 421موضعات کا کام کمپیوٹرائز کر کے آن لائن کر دیا گیا ہے باقی کام جلد مکمل کر لیا جائیگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛
چکوال:جبیرپور روڈ کی تعمیرومرمت کے لیے 75لاکھ کی گرانٹ جاری کر دی گئی۔ لیگی رہنما چوہدری سلطان حیدر علی
خان نے خصوصی گرانٹ جاری کی۔ روڈ کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے مذکورہ گرانٹ سے جبیرپور چوک سے لے کر الکوثر مسجد تک روڈ تعمیر کی جائے گی۔ مذکورہ روڈ گزشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا تھا۔ اہلیان علاقہ نے چوہدری سلطان حیدر علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close