چکوال(عبدالغفورمنہاس)محرم الحرام کے دوران کربلا جانے والے زائرین کو واپسی پر تفتان بارڈر پر روک لیاگیا۔ ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں زائرین سمیت مختلف علاقوں کے ہزاروں زائرین گزشتہ کئی روز سے تفتان بارڈر پرپابند ہیں اور ان کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا جا رہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ زائرین کے پاس خوراک کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے اور بھوکے پیاسے وہاں پر تڑپ رہے ہیں۔ جبکہ کئی زائرین بھوکے پیاسے رہنے کی وجہ سے بیماری کی شدت سے تڑپ رہے ہیں مگر حکومت پاکستان تماشہ دیکھ رہی ہے۔ تفتان بارڈر پر ذلیل و خوار ہونے والے زائرین کسی غیبی امداد کے منتظر ہیں حکومت پاکستان فوری طورپر اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور تفتان بارڈر پر بے گناہ سزا کاٹنے والے زائرین کو واپس اپنے علاقوں میں بھجوانے کے انتظامات کرے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close