چکوال (راجہ ذیشان)چوہدری ایاز امیر گروپ کے رہنما اور سابقہ امیدوار برائے چئیرمین چوہدری فرخ جہان نے برادری سمیت پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔یونین کونسل ہر چار ڈھاب کے گاؤں ڈھاب کلاں میں چوہدری ایاز امیر گروپ کے رہنما اور سابقہ امیدوار برائے چئیرمین چوہدری فرخ جہان نے اپنے ڈیرے پر ایک شاندار کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا اور مرکزی سیکرٹری ممبرشپ راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور امیدوار برائے حلقہ پی پی 20 راجہ طارق افضل کالس کی موجودگی میں اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریکِ انصاف کی بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا۔اس موقع پر سردار محمد نواز خان،امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل جبیرپور چوہدری محسن علی نوروال اور مختلف برادریوں کے سرکردہ معززینِ علاقہ بھی موجود تھے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close