چکوال (ریاض انجم سے)چکوال کے موضع کھودے میں دوشیزہ سے موبائل پر رابطہ رکھنے کے الزام میں قریبی گائوں منوال کے رہائیشی محمد خان نامی نوجوان کو پکڑ کر درجنوں افراد کا بے رحمانہ تشدد،لڑکی کے باپ، بھائیوں اور کزنز کی ایماپرمحمد خان کےگلے میں رسی ڈال کر گلہ دبانے کی کوشش کی گئی، ایک سائیڈ کی مونچھ،ایک سائیڈ کی بھنویں اور سر کے بال صاف کر دئے گئے۔ نوجوان کو برہنہ کر کےدرخت کے ساتھ با ندھ دیا گیا اور نازیبا و اخلاق سوز حرکات کی گئیں۔ 
ڈی پی او کی ہدایات پر انسپکٹر اظہر شاہ نے فوری چھاپہ مار کرپانچ مرکزی ملزمان جس میں لڑکی کا باپ اور بھائی بھی شامل ہیں کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close