ایمٹیک گروپ نے2005ء میں لانچ ہونے والی مقبول ترین چیٹ ایپلی کیشن بی بی ایم کے حقوق 2016ء میں حاصل کر لیے تھے۔آج کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بی بی ایم کے کنزیومر ورژن کو 31 مئی کو بند کر دیا جائے گا۔

کمپنی نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ کمپنی کے ملازمین نے بی بی ایم کو دوبارہ عروج پر پہنچانے کی بہت کوشش کی لیکن صارفین دوسرے پلیٹ فارمز پر منتقل ہو چکے ہیں اور نئے صارفین کا بی بی ایم پر آنا کافی مشکل ہے۔
اگرچہ ایمٹیک بی بی ایم کے کنزیومر ورژن کو بند کر رہا ہے لیکن اصل بلیک بیری کمپنی ، جو اب بھی سیکورٹی سلوشنز فراہم کرتی ہے، نے اس کا ایک انٹرپرائز ایڈیشن بنایا ہے۔ یہ ایڈیشن جلد ہی پلے سٹور اور ایپ سٹور پر دستیاب ہوگا۔ اس ایڈیشن کو 2.49 ڈالر ششماہی فیس کے بدلے استعمال کیا جا سکے گا۔ بلیک بیری کے صارفین پہلے 12 ماہ اسے مفت استعمال کر سکیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close