۔
چکوال( شفیق ملک ) چکوال کی تاریخ میں پہلی بار جیپ ریلی کا انعقاد ضلعی انتظامیہ اور TDCPکے زیر اہتمام تھوہا بہادر راہنہ سادات تک6 تا 7اپریل کوکیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے چکوال کو سیاحت کے حوالے سے ماڈل ضلع قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ سیاحت نے چکوال میں جیپ ریلی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس ڈیزرٹ ریلی کا افتتاح 6اپریل صبح 9بجے کوالیفائینگ راونڈ سے کیا جائے گااور 7اپریل کو ریلی کا آغاز باقاعدہ 9بجے صبح ہوگا ۔اس ریلی میں پورے پاکستان سے جیپرز حصہ لیں گے ۔یہ ریس صرف 20کلومیٹر کی ہوگی جس کا مشکل ٹریک جیپرز کو 200 کلومیٹرجتنا محسوس ہوگا ۔یہ ایک سنگل گاڑی کا ٹریک ہو گا جو سطح زمین سے 60سے 70فٹ نیچے ہوگا ۔ اس کے بہت سے مقامات ایسے ہونگے جس کے مختلف موڑوں پر ایک طرف 200سے 250فٹ کی گہرائیاں اور دوسری طرف کم اونچائی والے پہاڑ ہونگے ۔اس31کلومیٹرروٹ کے ہر طرف خوبصورت لینڈ سکیپ ،قدرتی تالاب اور ایک طرف دھرابی ڈیم کا خوبصورت منظر ہے ۔ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے بتایا کہ ضلع چکوال کو اس ڈیزرٹ ریلی کے حوالے سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی شناخت ملے گی جو سیاحوں کے لئے کشش کا باعث ہوگی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close