چکوال (ملک معظم علی)اسسٹنٹ کمشنر چکوال کی زیر نگرانی بلدیہ چکوال کی جانب سے چھپڑ بازار کے ٹھیہ بانوں کو کو ہٹائے جانے کیخلاف ٹھیہ بان ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چھپڑ بازار کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کی گئی درخواست کی ابتدائی سماعت منگل کے روز کورٹ نمبر 2 میں جسٹس عزیز عابد شیخ نے کی،اس موقع پر اے سی چکوال مظفر مختار،سی او بلدیہ گلریز افضل وڑائچ،نائب تحصیلدار راجہ آفتاب سمیت دیگر فریقین عدالت میں موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی عدالت میں حاضر نہ ہوئے۔
عدالت میں ٹھیہ بانوں کے صدر ملک اکرام شہزاد کی جانب سے چوہدری افراسیاب ایڈووکیٹ اور امیر بٹ ایڈووکیٹ نے پیروی کی،عدالت عالیہ نے تمام فریقین کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت کیلئے 14 مئی کی تاریخ مقرر کردی ہے،جبکہ ٹھیہ بان ایسوسی ایشن کے صدر ۔ملک اکرام شہزاد نے عدلیہ کی جانب سے غریب ٹھیہ بانوں کو انصاف ملنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close