چک باقر شاہ(فیض محمد) اسسٹنٹ کمشنر مظفر مختار کی ہدایت پر اراضی سنٹر چکوال میں عوام الناس کی آسانی کے لیے مددگار کاوئنٹر قائم کر دیا گیا ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ انچارج اراضی سنیٹر کاظم بخاری نے بتایا کہ سائلین کو بغیر ٹوکن حاصل کیے اپنی درخواست کے متعلق معلومات، وراثت کے انتقال کی منظوری کی بابت معلومات، صیحت نام کے انتقال کی بابت معلومات ،ڈائری نمبر کی صحیح معلومات اور انتقالات سے متعلقہ فیس کی معلومات آسانی سے مل سکےگی۔
 اسطرع عوام کو گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا مزید براں گورنمنٹ آف پنجاب نے قانون گوئی /یونین کونسل کی سطح پر اراضی سینڑ کے قیام کے لیے بھی ڈسڑکٹ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو کہ فوری طور پر عوام کو ان کے ڈور سٹپ پر خدمات فراہم کرنے کی پلاننگ کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری کر رہے ہیں ۔
اس ضمن میں سائلین نے ڈپٹی کمشنر جکوال سے درخواست کی ہے کہ ضلع کونسل کی فیس بھی اراضی سینٹر چکوال میں قائم بینک کاونئٹر پر ہی وصول کرنے کے انتظامات کیے جایئں تاکہ۔ عوام کا ایک دن میں انتقال منظور ھو سکے یاد رہے کہ اب ضلع کونسل کی فیس جمع کرانے کے لیے لوگوں کو چالان حاصل کرنے کے لیے بیس کلومیٹر دور ضلع کونسل کے دفتر کمپلکس جانا پڑتا ہے



یہ خبر بھی پڑھیں:


انٹرنیشنل سکالرز اکیڈمی ڈنڈوت کے ہونہار طالب علم چیرمین راجہ نور محمد آ ف ڈنڈوت کے پوتے راجہ سالار نور ولد راجہ ارسلان ڈنڈوت نے سالانہ امتحان میں چوآ سیدن شاہ تحصیل بھر میں تعلیمی میدان میں پہلی پوزیشن حاصل کی


ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close