چکوال( شفیق ملک )چکوال میں ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ نے کام شروع کر دیا ملاہور ہائیکورٹ لاہور کے ویژن جلد اور فوری فیصلوں کیلئے ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس کا قیام کیا گیا ہے،جس میں منشیات ،قتل اور دیگر ڈائریکشن کیسسز کو نبٹانے کے لئے اور جرائم کے خاتمے کیلئے جلد از جلد فیصلے کئے جائیں گے۔
ماڈل کوٹ چکوال کے جج حسنین رضا نے پہلے مرحلہ میں منشیات کے دو کیسسز جس میں تھانہ چوآسیدنشاہ کے ملزم ولی خان کو 2780گرام چرس فروخت کرنے کے الزام میں 5سال 6ماہ قید 25ہزار جرمانہ جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ مزید دو ماہ قید بامشقت کا حکم سنا دیا،جبکہ تھانہ کلر کہار کے ملزم حسین خان پر 1200گرام چرس فروختگی کا الزام تھا ملزم مسلسل عدالت میں پیش نہ ہونے کی بناپر ماڈل کورٹ نے ملزم کے دائمی وارنٹ نکال کر اشتہاری قرار دے دیااور فائل داخل دفتر کر دی، اس کے علاوہ وارنٹ متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کے حوالے کر دئیے۔ایس ایچ او کو ہدایت کر دی کہ جب بھی ملزم حسین خان پکٹرا جائے تو اس کو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ عدالت میں اس کا ٹرائل دوبارہ شروع کیا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close