گوجرخان (عمرآزابٹ) مندرہ کے نواحی علاقہ سنگھوری سرور شہید میں ایک مقامی شخص نے فش فارم کے لئے ڈیم بنایا جہاں دونوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق ہوگئے ڈوبنے والے نوجوانوں کی شناخت ناصر ولد مسعود کلیم ولد شیراز کے نام سے ہوئی جو کہ اراضی کلر کا رہائشی ہے نانا کے گھر عید کی غرض سے آیا ہوا تھا جبکہ ناصر جو کہ سنگھوری کا رہائشی تھا اور دونوں آپس میں کزن بھی ہیں نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق ہوگئے دونوں نوجوانون کی عمریں 15/16 سال ہیں لوگوں نے واقعہ کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں نکالیں اور ورثاء کے حوالے کر دیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close