چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کی پہلی تھری ڈی نیوز اینکر متعارف کرادی ۔


عالمی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے پیش کی جانے والی اس تھری ڈی نیوز اینکر کی یہ خاصیت ہے کہ یہ با آسانی گھوم سکتی ہے جب کہ یہ چہرے پر پیچیدہ تاثرات بھی ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دوسری جانب یہ تھری ڈی نیوز اینکر اپنے بال اور لباس میں بھی تبدیلی لاسکتی ہے جب کہ یہ انسانوں کی طرح پلکیں بھی جھپکاتی اور احساسات کو ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ چین نے کچھ سال قبل ایک روبوٹ اینکر بھی متعارف کرایا تھا۔ جو تمام دن کی خبریں دنیا بھر سے آپ کو سناتے ہوئے کبھی نہیں تھکتا۔ ریڈ ٹائی اور سوٹ پہنا روبوٹ اینکر خبریں سناتے ہوئے اپنے چہرے اور سر کو عین اسی طرح جنبش دیتا ہے، جیسے دیگر اینکر کرتے ہیں۔


چین کے اس اقدام پر چین سمیت دنیا بھر کی عالمی تنظیموں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ اب تھری ڈی نیوز اینکر پر بھی صحافیوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے
-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close