چکوال (چکوال پوسٹ)مسلم لیگ ن کی حکومت نے میاں نواز شریف کی قیادت میں ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کی دفاعی تاریخ میں ایک ایسا باب رقم کیا جس نے ہندوستان کے جنوب ایشیا میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے خواب کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ۔

ان خیالات کا اظہار سینیٹر جرنل عبدالقیوم نے چکوال کے گاؤں سیتھی میں مسلم لیگ ن کے رہنما اسلم سیتھی کے چچا کی وفات پر تعزیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جو حشر  چین نے ہندوستان کا ۱۹۶۲میں کیا تھا اب لداخ میں ہونے والا ہے ہندوستان کا جو رویہ اہل ہند کے مسلمانوں اور  کشمیریوں کے ساتھ روا رکھا ہے یہ ہندوستان کے بحثیت ریاست  ٹوٹنے کا سبب بنے گا ۔

 سینیٹر عبدالقیوم اپنے تھانہ ڈھڈیال کے انچارج ایس ایچ او اختر زمان کی روڈ حادثے میں ہلاکت پر تعزیت کیلئے ان کے گاؤں سر کلاں بھی گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close