چنیوٹ (عبدالرحیم پومی )بھوآنہ کے علاقہ چک نمبر 234 کانیانوالی میں کھیتوں میں ٹریکٹر چلاتے ہوئے بے قابو ہونے سے ایک شخص ٹریکٹر سمیت 50 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا۔کنویں میں گرنے والے شخص کی شناخت ماسٹر احمد خان کے نام سے ہوئی ہے جو معجزانہ طور پر بچ گیا ہے.۔

تفصیلات کے مطابق بھوآنہ کے علاقہ کانیانوالی میں کھیتوں میں ٹریکٹر چلاتے ہوئے بے قابو ہونے سے ایک شخص ٹریکٹر سمیت 50 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا۔کنویں میں گرنے والا شخص معجزانہ طور پر بچ گیا، اہل علاقہ نے اپنی آپ کے تحت شخص کو کنویں سے نکالا.گرنے والے شخص کا نام ماسٹر احمد خان بتایا جا رہا ہے۔

قریبی لوگوں نے دیکھ کر اہل دیہہ کو بلایا مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رسہ کے ذریعے گرنے والے ماسٹر احمد خان کو ریسکیو کیا.ٹریکٹر ابھی تک کنویں میں پھنسا ہوا ہے جسے کرین یا بھاری مشینری کے ذریعے نکالا جائے گا.ماسٹر احمد خان معمولی زخمی ہوا ہے جس کو طبی امداد کے لئے مقامی نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close