چکوال(راجہ عبدالغفار سے)جہلم روڈ پر لگائے گئے کوڑے دان عوام کے لیے وبال جاں بن گئے،تفصیلات کے مطابق جہلم روڈ پر ٹی ایم اے کی غفلت سے اہلیانِ علاقہ شدید اذیت کا شکار ہیں غازی شاپنگ سٹور کے پاس لگایا گیا کوڑا دان عین گلی کے بیچوں بیچ لگا دیا گیا ہے جس سے گلی کے مکینوں کو ہر وقت مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔

 ٹی ایم اے کا عملہ باقاعدگی سے کوڑے دان خالی بھی نہیں کرتا جس کی وجہ سے ہر وقت تعفن پھیلا رہتا ہے اور بدبو سے اہل محلہ کا جینا دوبھر ہو چکا ہے اور مچھروں کی بہتات ہو چکی ہے غازی شاپنگ سینٹر والے کوڑے دان سے گندگی ساری گلی کے راستے میں پھیل چکی ہے مگر ٹی ایم اے کا عملہ ٹس سے مس نہیں ہوا ۔

گلی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اس گندگی سے گزرنا محال ہو چکا ہے بچے گندگی کی وجہ سے شدید بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اہلیانِ علاقہ نے ڈی سی چکوال سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے کے عملہ کو پابند بنایا جائے کہ اس کوڑے دان کو عین گلی کے بیچوں بیچ سے ہٹا کر ایک طرف لگایا جائے اور باقاعدگی سے تمام کوڑے دانوں سے گندگی صاف کروائ جائے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close