چکوال(راجہ عبدالغفار سے)جہلم روڈ اندھیروں میں ڈوب گیا،سٹریٹ لائٹیں برسات کی پہلی بارش بھی نہ سہہ سکیں،تفصیلات کے مطابق جہلم روڈ پر حال ہی میں لگائی گئی سٹریٹ لائٹس مون سون کی پہلی بارش میں ہی جواب دے گئیں ٹھیکدار کی غفلت سے جہلم روڈ اندھیروں میں ڈوب گیا ۔

اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ نااہل ٹھیکدار نے عارضی کام کیا علی مسجد چوک میں مین نالے سے کیبل گزار کر عارضی لائٹیں آن کر دیں مین نالے سے کیبل گزر رہی ہے جو کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے  کیبل فٹ پاتھ پر  6انچ کھدائی کر کے ڈال دی حالانکہ اس سے پہلے تین فٹ زیر زمین سٹریٹ لائٹس کی کیبل موجود تھی مگر ٹھیکدار نے اس کو استعمال میں لانے کی بجائے اپنے مال پانی کی خاطر فٹ پاتھ پر چھ انچ کھدائی کر کے کیبل ڈال دی ۔

اس سے پہلے والی سٹریٹ لائٹس پائیدار بھی تھیں ان کو ہی میٹینس کر کے چلایا جا سکتا تھا مگر ٹھیکدار نے ناقص میٹریل استعمال کیا جس سے سٹریٹ لائٹس ایک بارش بھی نہ سہ سکیں اور جہلم روڈ ماضی کی طرح اندھیروں میں ڈوب گیا ۔

اہلیانِ علاقہ نے ڈی سی چکوال سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کی جائے اور ٹھیکیدار کو پابند کیا جائے کہ جہلم روڈ پر دوبارہ نئے سرے سے کم از کم تین فٹ کھدائی کر کے کیبل ڈالی جائے یا پہلے سے موجود کیبل کو استعمال میں لایا جائے اور مین نالے سے کیبل کو ہٹایا جائے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close