Latest News


 اگر آپ گھر میں موجود ہوں اور کئی دنوں کے بعد اس بات کا انکشاف ہو کہ یہاں کوئی خفیہ کمرہ بھی ہے تو کیا احساس ہوگا؟ سوشل میڈیا پر اس خوفناک ویڈیو نے ہلچل مچادی۔


اسی طرح کا ایک واقعہ حال ہی میں برطانیہ میں پیش آیا جہاں خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران پراسرار کمرہ نظر آیا جہاں وہ پہنچیں تو بچوں کے کھلونے (گڑیا، و دیگر سامان) موجود تھے۔


مذکورہ خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران ایک ایسے خوفناک خفیہ کمرے کا انکشاف ہوا جسے دیکھ کر خوف کے باعث اس کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے، اس خفیہ کمرے میں کچھ پراسرار گڑیاں اور دیگر سامان موجود تھا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خاتون جسے شارٹ ویڈیو کی ویب سائٹ ٹک ٹوک پر رونی کے نام سے جانا جاتا ہے نے پہلے اس کمرے کی ایک ویڈیو اپریل میں شیئر کی تھی اس ویڈیو کو اب تک اسے 30 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔


خاتون کے مطابق انہوں نے یہ مکان کچھ مہینے پہلے خریدا تھا اور وقتاً فوقتاً اس کی مختلف الماریاں صاف کررہی تھیں، اس دوران ایک الماری کی صفائی کرتے ہوئے اس کے اندرونی خانے میں موجود کچھ عجیب سی چیز کا احساس ہوا۔


انہوں نے بتایا کہ جب اسے ہٹا کر دیکھا تو اس کے پیچھے ایک پراسرار خفیہ کمرہ نظر آیا آخر کار وہ اس میں داخل ہوئی اور جو منظر دیکھا اسے دیکھ کر ایک خوف کی لہر میرے جسم میں دوڑ گئی لیکن ہمت کرکے اندر چلی گئی۔


خاتون کا کہنا ہے کہ ہم سے پہلے اس گھر میں کرائے دار رہائش پذیر تھے ہوسکتا ہے کہ یہ ان کا سامان ہو اور وہ اسے چھوڑ گئے ہوں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top
close