جب ھم زمین پر سجدہ کرتے ھیں تو بمشکل تین تسبیحات پوری کرتے ھیں اور سر اٹھا لیتے ھیں اس سے نماز تو ھو جاتی ھے مگر رب سے آشنائی نہیں ھوتی ھم نماز میں آٹو پہ لگے ھوتے ھیں ھم خود نہ جھکتے ھیں اور نہ اٹھتے ھیں ھم اس دوران کہیں اور مصروف ھوتے ھیں جیسے پائیلٹ جہاز کو آٹو پائیلٹ پر لگا کر خود سواریوں سے دعا سلام کر رہا ھوتا ھے ـ یعنی ھم رکوع کو رکوع سمجھ کر ، سجدے کو سجدہ سمجھ کر اور قیام کو واقعی رب العالمین کے سامنے فرمانبرداری سمجھ کرکھڑے نہیں ھوتے بلکہ ھماری کیفیت ٹھیک اس کھلونے کی طرح ھوتی ھے جس میں سیل ڈال دیئے گئے ھوں اور بٹن آن کر دیا گیا ھو تو وہ خود بخود اوپر نیچے دائیں بائیں لڑھکتا پھرتا ھے ،، آپ جب کوئی میموری کارڈ کسی ڈیوائس میں ڈالتے ھیں تو وہ ڈیوائس پہلے اس میموری کارڈ کا جائزہ لیتی ھے اس کو پڑھتی اور شناخت کرتی ھے پھر پوچھتی ھے کہ اس میموری کارڈ کی حقیقت یہ ھے کہ اس میں فلاں فلاں چیز ھے ،فلاں فلاں فولڈر ھے اس کی اتنی سپیس استعمال ھو چکی ھے اور اتنی باقی ھے پھر وہ آپ کو بتاتی ھے کہ سرکار آپ جو مواد اس پر کاپی کرنا چاھتے ھیں وہ کاپی نہیں ھو سکتا کیونکہ اس کارڈ میں جگہ کم ھے جبکہ مواد کا حجم زیادہ ھے ، آپ کچھ مواد ڈیلیٹ کر کے مناسب جگہ بنائیں ـ ھم جب سجدہ کرتے ھیں تو زمین اس ماتھے کو ریڈ کرتی ھے اور روشناس کرتی ھے اس پرسیس میں کچھ دیر لگتی ھے ، زمین سادا ھو تو جیبن کو پہچاننے میں تھوڑا وقت لگتا ھے مصلی اور قالین جتنا موٹا ھو گا جیبن کو زمین سے رابطہ کرنے میں اتنی ھی زیادہ دیر لگتی ھے ھم زمین کے ماتھا ریڈ کرنے سے پہلے ھی سر اٹھا لیتے ھیں یوں جیسے جاتے ھیں ویسے آ جاتے ھیں نہ کچھ ڈیلیٹ ھوتا ھے اور نہ ھی کچھ کاپی پیسٹ ھوتا ھے ـ اللہ کے قدموں میں سر ھو اور کچھ لئے بغیر اٹھ کر گھر آ جاؤ تو نماز اک مزاق ھی بن کر رہ جاتی ھے ـ جماعت میں مجبور بھی ھوں تو نوافل میں کسر نکال لینی چاھئے کم از کم پانچ سات دفعہ کی تسبیح کے بعد ھی آپ دنیا کی ٹرانس سے نکل کر مینوئل پر آئیں گے ـ اور آپ کو اپنی ہیئت کا احساس ھو گا کہ آپ اس وقت کس پوزیشن میں ھیں ھاتھ کہاں ھیں ماتھا کہاں ھے گھٹنے اور پاؤں کہا ھیں جو جو چیز آپ کو یاد آتی جائے گی سمجھ لیں کہ وہ وہ چیز حقیقت میں روشناس ھو رھی ھے منقول بشکریہ محمد وسیم/وٹس ایپ |
---|
Related Posts
وہاڑی میں عالم نے اپنے طالب علم کو موت کے گھاٹ اتار دیا
اتوار کے روز وہاڑی کے ایک مدرسے میں ایک عالم نے اپنے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تفصیل[...]
. ماں کے آٹھ جھوٹ
٭یہ کہانی میری پیدائش سے شروع ہوتی ہے۔۔میں ایک بہت غریب فیملی کا اکلوتا بیٹا تھا۔۔ہمارے پاس کھانے کو[...]
اَن دیکھی سائنسی قوت‘ موت کے بعد جنت
تاریخ اشاعت 2020-10-16فزکس کی یہ بہت بڑی کامیابی تھی کہ چار قدرتی اور بن[...]
حکومت کیطرف سے بیوقوف قرار دی گئی عورت
خاتون کا تعلق فرانس سے تھا‘ فرانس میں تعلیم حاصل کی‘ فرانس ہی میں جوان ہوئی اور فرانس ہی می[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.