Latest News


گجرات :پاکستان میں آئے روز ایسے ایسے شرمناک واقعات رونما ہو رہے ہیں جن کے بارے میں جان کر انسانیت شرما جاتی ہے ایسے جاہل لوگوں کے ضمیر بالکل مردہ ہو چکے ہیں ۔ کچھ ایسا ہی واقع پنجاب کے ضلع گجرات میں پیش آیا ہے یہاں پر ایک شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کی نازیبا ویڈیو بنا لی۔


 تفصیلات کے مطابق گجرات میں اپنی دلہن کی نازیبا ویڈیو بنانے والا بے شرم شوہر ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہو گیا ۔ دلہن کے ورثا نے الزام لگایا تھا کہ اُن کا داماد خفیہ کیمروں کی مدد سے دلہن کی بیڈ روم اور باتھ روم کی ویڈیو بناتا رہا بعد میں دلہن کو بلیک میل کرتا رہا اور ویڈیو دکھا کر بلیک میل کر کے اپنے دوستوں سے ملنے کا کہتا رہا ۔ 


ملزم رحمان نے تین ماہ قبل شادی کی تھی خیال رہے اس سے قبل جنید ارشد نامی شخص کی بیوی نے اسے دوسری شادی کی اجازت نہیں دی تھی جس پر اس نے بیوی کو بدکردار ثابت کرنے کے لیے اپنے دوست کی مدد سے جعلی فیس بک اکائونٹ بنایا، اس فیس بک اکائونٹ کے ذریعے وہ بیوی کی نازیبا تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا اور اسے بیوی کے گھر والوں کو بھجواتا تھا۔


 جنید ارشد کی بیگم نے اپنے خلاف ہونے والی اس قبیح حرکت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی۔ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ اصل ملزم جنید ارشد ہی ہے  جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور اسے ایک انتہائی ملزم قرار دیا گیا تھا ایسے افعال انسانیت کا سر شرم سے جھکا رہے ہیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top
close