Latest News


سندھ کے شہر خیرپور میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کے معاون خصوصی نواب خان وسان کے بھانجے اے ایس آئی بلاول وسان کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کو گاڑی سمیت جلائے جانے کے معاملے میں پولیس نے بلاول کے دو دوستوں کو حراست میں لے لیا ہے۔واقعے کی تفصیلات میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمان نے لاش کو گاڑی سمیت جلا کر حادثے کو قتل کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ نے یہ معمہ حل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ 18 نومبر کی رات کو بھرگڑی کے علاقے کے قریب سے جلی ہوئی ڈبل کیبن گاڑی سے اے ایس آئی بلاول وسان کی کمل جھلسی ہوئی ناقابل شناخت لاش ملی تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اے ایس آئی بلاول وسان کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کو جلایا گیا تھا۔


پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایک دل دہلا دینے والا یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بلاول وسان کے دونوں ہاتھ اور ٹانگیں کاٹی گئی تھیں جب کہ اس کی کھوپڑی اور پسلیوں میں بھی فریکچر پایا گیا تھا۔


ملزمان نے انتہائی چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاش کو گاڑی سمیت جلا کر قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو بلاول وسان کے دوست ہیں۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی واقعے سے متعلق مزید حقائق سامنے آئیں گے۔عینی شاہدین نے بھی ایک ملزم کو شناخت کر لیا ہے جو گاڑی میں آگ لگنے کے وقت فرار ہو گیا تھا۔

،ذرائع کے مطابق جس وقت حادثہ رونما ہوا س وقت ان کے ہمراہ اس کے قریبی 2 دوست ساتھ تھے۔ حادثے کے وقت وہ غائب تھے جو کئی شک و شبہات کو جنم دے رہا ہے۔ پولیس ہر زاوئیے سے کیس کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے ۔تاہم بلاول وسان کے چاہنے والوں نے گزشتہ روز زاہد راجپوت کے پٹرول پمپوں کو آگ لگا کر اپنے دل کی بھڑاس نکالی تھی کے واقعے کا بھی تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکاتھا 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top
close