حیدرآباد میں باپ اپنی ہی سگی بیٹی سے ایک سال تک جنسی زیادتی کرتا رہا، متاثرہ 14 سالہ لڑکی اپنی بڑی بہن کے ساتھ والد کے خلاف حسین آباد تھانے پر پہنچی اور مقدمہ درج کرا لیا ہے، پولیس نے ملزم ڈاکٹر اسماعیل رند کو گرفتار کر لیا ہے۔


متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ تین سال قبل ہماری ماں کا انتقال ہو گیا ہے، ہم چار بہنیں والد کے ساتھ رہتی ہیں، تین بہنیں اوپر والے کمرے میں سوتی ہے اور میں اپنے والد کے ساتھ سوتی ہوں، سال قبل میرے باپ نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس کے بعد مسلسل مجھے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور تشدد کرتا رہا، خوف کے باعث خاموش رہی،،،، بڑی بہن کو بتایا تو وہ تھانے لے کر آئی.,پولیس نے ملزم والد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے. ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close