نئی دہلی : افریقی بکری نے بھارتی کسان کی زندگی کی بدل دی، افریقی بکری کی بدولت غریب کسان مالا مال ہوگیا۔


سونے کا انڈہ دینے والی مرغی کی بدولت کسان کو غریب سے امیر بننے کی کہانی کو یقیناً آپ نے سن رکھی ہوگی لیکن بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک گاوٗں سے تعلق رکھنے والی کسان کی غربت ایک بکری سے ختم کی ہے۔


کسان سندیپ پرس رام مسل کی اس افریقی بکری کی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار روپے ہے، جو ایک بُلیٹ موٹر سائیکل کی قیمت کے برابر ہے۔


کسان کا کہنا ہے کہ بکری کا وزن روزانہ کی بنیاد پر تین سے ساڑھے سو گرام تک بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے بکری کی بازار میں قیمت کئی گناہ بڑھ گئی ہے۔


انہوں نے بکری فارم کا کاروبار سال 2016 میں شروع کیا تھا،جس سے وہ اب تک لاکھوں روپے کما چکے ہیں۔


سندیپ پرس رام مسل کے مطابق اس بکری کی خاص بات یہ ہے کہ بکری کا وزن روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 350 گرام تک بڑھ جاتا ہے جبکہ بکری کے بچے کے وزن میں 4 سے ساڑھے 4 گرام تک اضافہ ہوتا ہے۔


بھارتی کسان کا کہنا ہے کہ اس بکری کو ایک دن میں کم از کم ایک کلو کھانا کھلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔


بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندیپ نے کہا کہ ایک برکی 2 سے ڈھائی لاکھ روپے کماتی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close