چکوال (چکوال پوسٹ)ماڈل ٹاون لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ایم ۔این۔اے بیگم عفت لیاقت اور چوہدری حیدرسلطان کی ملاقات ،ملاقات میں میاں شہباز شریف کو چکوال میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھنے کے لیے آنے کی دعوت دی جووزیراعلیٰ نے قبول کر لی۔
یاد رہے یہ منصوبہ (نیا ڈی ایچ کیو ہسپتال) بیگم عفت لیاقت کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔اس موقع پر بیگم عفت لیاقت اور چوہدری حیدرسلطان نے واٹرسپلائی اور گورنمنٹ کالج کے لیے گورنمنٹ آف پنجاب نے جو فنڈز جاری کیے اس پر میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میاں شہباز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھی چوہدری لیاقت علی خان کی صحت کی بارے میں دریافت کیا۔اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close