ایک بدترین دن گزارنے کے بعد کرپٹو کرنسی مارکیٹ جمعرات سے بحال ہوتی ہوئی نظر آئی۔ ڈجیٹل کوائنز کی مارکیٹ نے 412 ارب ڈالرز کے نقصان کے بعد تقریباً 100 ارب ڈالرز بحال کرلیتے ہیں۔ تادم تحریر کل کرپٹو کرنسی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 520 ارب ڈالرز کے قریب تھی۔
صرف 10 دس پہلے کی بات ہے کہ کرپٹو کرنسی مارکیٹ 830 ارب ڈالرز کے ساتھ اپنے عروج پر پہنچی ۔ لیکن جنوبی کوریا میں ٹریڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے خدشے نے اسے گھٹنوں پر جھکا دیا۔ بدھ کو تو مارکیٹ زوال کی انتہا کو پہنچ گئی جس میں بٹ کوائن کی قیمت ساڑھے 9 ہزار ڈالرز تک آئی۔ ابھی دسمبر میں بٹ کوائن 20 ہزار کا ہندسہ بارہا عبور کر چکا تھا اور اب بحال ہونے کے بعد 11 ہزار ڈالرز پر کھڑا ہے۔
مارکیٹ پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ زوال فطری تھا اور اس طرح کی اونچ نیچ مارکیٹ میں ہوتی رہتی ہے۔ لیکن ابھی عالم یہ ہے کہ مارکیٹ عین اسی مقام پر کھڑی ہے جہاں ایک ماہ قبل تھی یعنی ایک ہی دن نے اسے ایک مہینہ پیچھے پہنچا دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close