یوٹیوب نے وڈیوز سے پہلے اور دوران اشتہارات چلا کر کمانے کے خواہشمند چینلوں کے لیے اپنی شرائط مزید سخت کردی ہیں۔
اپریل 2017ء میں یوٹیوب نے یہ شرط عائد کی تھی کہ چینل کی وڈیوز کو کم از کم 10 ہزار مرتبہ دیکھا گیا ہو، تبھی وہ  مونی ٹائزنگ پروگرام کے لیے اہل ہو سکتا ہے؛ لیکن اب اس معیار کو مزید بڑھا دیا گیا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ میں وڈیوز کو 4،000 گھنٹے تک دیکھا گیا ہو اور ساتھ ہی ایک ہزار سبسکرائبرز بھی ہوں۔
یہ اعلان ایک تازہ بلاگ پوسٹ میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم یوٹیوب کو ان تخلیق کاروں کو سمجھنے کی سہولت دے گا جو مثبت انداز میں کام کر رہے ہیں اور ان کے لیے زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ یہ معیارات ہمیں ممکنہ نامناسب وڈیوز سے پیسہ بنانے سے روکنے میں بھی مدد دیں گے جو سب کی آمدنی کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

یہ فیصلہ واضح طور پر یوٹیوب کے اپنے مفاد میں ہے کیونکہ اسے پچھلے سال بچوں کے مواد کے حوالے سے بڑیخفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ نسل پرستانہ وڈیوز کے ساتھ اپنے اشتہارات چلائے جانے کی وجہ سے کئی بڑے اداروں نے یوٹیوب کا بائيکاٹ بھی کیا تھا جو اس کے لیے ایک بڑا مالی نقصان تھا۔ اب وہ ایسے اقدامات کے ذریعے اپنے نقصان کو پورا کرنا چاہ رہا ہے اور اس کا براہ راست نشانہ بنیں گے چھوٹے چینل، جو ناظرین کی بڑی تعداد تو نہیں رکھتے لیکن یوٹیوب کے قواعد و ضوابط کے مطابق چلتے ہیں اور وڈیوز کے ذریعے کماتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close