چکوال(نامہ نگار)مسجد کا تقدس پامال کرنے والا قوم لوط کا پیروکار ٹھیہ بان رنگے ہاتھوں پکڑاگیا،نمازیوں اور اہلیان محلہ نے خوب درگت بنائی، نامعلوم افراد نے پولیس کے حوالے کرنے کے بہانے ٹھیہ بان کو بھگادیا۔ شہریوں کا مسجد کے تقدس کی پامالی پر شدید احتجاج،ملزم قیصر کی گرفتاری اور قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ۔
گزشتہ روز سہ پہر تین بجے کے قریب قوم لوط کا پیروکار ٹھیہ بان قیصر فیاض ساکن تترال ایک نامعلوم لڑکے کو لے کر ہسپتال روڈپر ہجویری مسجد میں گھس گیا، استنجا خانے میں غیر اخلاقی حرکات میں مصروف تھا کہ نمازیوں نے پکڑ لیا اور مسجد سے باہر نکال کر خوب درگت بنائی ،اسی اثناءمیں دو نامعلوم افراد آگئے اور انہوں نے کہا کہ ہم ملزم کو پولیس کے حوالے کرتے ہیں اور تھوڑی دور لے جا کر بھگا دیا، شہریوں اور مذہبی حلقوں نے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے دریں اثناءمقدمہ کے اندراج کے لیے شہری راجہ واجد نے تھانہ میں درخواست دےدی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close