Latest News


بھارت میں 191 مسافروں سے بھرا طیارا لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دو ٹکڑے ہوگیا، اب تک دو مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی سے ریاست کیرالا کے شہر ژیکوڈ کے خیرپور ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ایئرانڈیا کے طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر دو مسافر ہلاک جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر حادثے کا شکار ہوا، اس طیارے میں دبئی سے بھارت آنے والے 174 مسافر، 10 بجے، 6 کرویئو ممبرز اور دو پائلٹس موجود تھے۔


پولیس حکام کے مطابق کریشن لینڈنگ کے باعث جہاز کو خطرناک حادثہ پیش آیا کہ طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے، ابتدائی طور پر دو مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جبکہ 40 مسافروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی حکام حادثے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر ایمبولینس اور ریسکیو ادارے کے اہلکار پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔ حادثے کے باعث خیر پور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل بند کردیا گیا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی کا اعلان کردیا جبکہ بھارتی ریاست کیرالا کے وزیراعلیٰ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top
close